قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19کے مجوزہ بجٹ کی منظوری کا عمل (آج)سے شروع ہو گا

وفاقی وزیر خزانہ بجٹ پر جاری عام بحث سمیٹیں گئے، ایوان میں چارجڈ اخراجات پیش کئے جائیں گے اور ان پر بحث کے بعد ایوان سے منظور لی جائے گی

اتوار 13 مئی 2018 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19کے مجوزہ بجٹ کی منظوری کا عمل (آج)پیر سے شروع ہو گا جو2روز جاری رہے گا۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ پر جاری عام بحث سمیٹیں گئے جبکہ ایوان میں چارجڈ اخراجات پیش کئے جائیں گے اور ان پر بحث کے بعد ایوان سے منظور لی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس (آج)پیر کو 2روزہ وقفے کے بعد دوبارہ شام5بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا جس میںوفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ پر جاری عام بحث سمیٹیں گئے جبکہ ایوان میں چارجڈ اخراجات پیش کئے جائیں گے اور ان پر بحث کے بعد ایوان سے منظور لی جائے گی۔

قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19کے مجوزہ بجٹ کی منظوری کا عمل (آج)پیر سے شروع ہو گا جو2روز جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق (کل)منگل کو مالی سال 2018-19کے مطالبات ذراور کٹوٹی کی تحریکوں پر بحث کی جائے گی اور انکو رائے شماری کے ذریعے منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اورفنانس بل پر غور اور اس کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میںمالی سال 2017-18کی ضمنی مطالبات ذر پر 15مئی کو بحث کی جائے گی اور اسی دن ان پر ووٹنگ بھی ہوگی۔