سینیٹ اجلاس دو وزہ وقفے کے بعد ( آج) دوبارہ ہو گا

اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف بل پیش کئے جائیں گے،اجلاس میں توانائی کے بحران ، ہایئر ایجوکیشن کا معیار گرنے کی وجوہات اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کرانے کی تحاریک ،سلام آباد نیو ایئر پورٹ کا نام بے نظیر بھٹو کے نام پر رکھنے سے متعلق قرار داد سمیت دیگر قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی

اتوار 13 مئی 2018 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) سینیٹ کا اجلاس دو وزہ وقفے کے بعد ( آج) پیرکو دوبارہ ہو گاجس میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف بل پیش کئے جائیں گے،اجلاس میں توانائی کے بحران ، ہایئر ایجوکیشن کا معیار گرنے کی وجوہات اور ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کرانے کی تحاریک پیش کی جائیں گی جبکہ اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ کا نام بے نظیر بھٹو کے نام پر رکھنے سے متعلق قرار داد سمیت دیگر قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد ( آج) پیر کو سہ پہر تین بجے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہو گا ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 25نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف بل پیش کئے جائیں گے ، سینیٹر عبدالقیوم تحریک پیش کریں گے کہ ایوان توانائی کے بحران پر بحث کرے، سینیٹر شبلی فراز ملک میں ہایئر ایجوکیشن کا معیار گرنے کی وجوہات پر بحث کرنے کی تحریک پیش کریںگے ، سینیٹر عثمان خان کاکڑ اور سینیٹر سردار اعظم خان موسی خیل ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بحث کرانے کی تحریک پیش کریں گے اجلاس میں مختلف قرار دادیں بھی پیش کی جائیں گی ، سینیٹر میاں رضا ربانی اسلام آباد کے نئے ایئر پورٹ کا نام بھی بے نظیر بھٹو کے نام پر رکھنے سے متعلق قرار داد پیش کریں گے ۔