دنیا کی بلند ترین ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس بلوچی رائیڈر نے جیت لی

دوسرے نمبر پر بھی بلوچی رائیڈر رہے ، تیسری پوزیشن پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے حاصل کی

اتوار 13 مئی 2018 18:20

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) دنیا کی بلند ترین ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس بلوچستان کے عبدالرزاق نے جیت لی۔جبکہ دوسرے نمبر پر بھی بلوچی رائیڈر رہے جبکہ تیسری پوزیشن پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

سٹی پارک گلگت سے خنجراب تک کے خوبصورت پہاڑی سلسلے میں سائیکل ریس ہوئی، دنیا کے بلند ترین ٹریک پر رائیڈرز نے خوب دم دکھایا۔ پھرتی، مہارت اور طاقت کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔ بلوچستان کے عبدالرزاق نے ٹور ڈی خنجراب کا ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 16 منٹ میں طے کیا۔ دوسرے نمبر پر بھی بلوچ سائیکلسٹ ہی رہے۔ واپڈا کے نجیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس مجموعی طور پر تین مرحلوں اور 276 کلومیٹر فاصلے پر مشتمل تھی۔