پاراچنار ، اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں، صدر کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن

اتوار 13 مئی 2018 19:30

پاراچنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سید زاہد حسین نے کہا ہے کہ کرم ایجنسی میں اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں جس سے اساتذہ کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاراچنار کے ندیم شہید ہائی سیکنڈری سکول شلوزان میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سید زاہد حسین اور سیکٹری جنرل محمد حسین نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کے حل کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے اور تیزی کے ساتھ اساتذہ کے مسائل حل ہورہے ہیں اس سے قبل ایجنسی ایجوکیشن آفیسر سید حسین آفریدی نے کرم ویلی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نئے کابینہ سے حلف لیا اور نو منتخب کابینہ کو ہر ممکن تعاو ن کا یقین دلایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ہیڈ ماسٹر امان علی ، پرنسپل گل اکبر ، پرنسپل عنایت حسین اورپروفیسر وارث علی نے کہا کہ کرم ایجنسی میں اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے کابینہ کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور نو منتخب کابینہ میں صدر اور سیکٹری جنرل کے علاوہ نائب صدر مجاہد حسین جوائینٹ سیکٹری لیاقت حسین رابطہ سیکٹری حشمت علی پریس سیکٹری انتظار حسین فنانس سیکٹری نور اکبر اور آفس سیکٹری شہزاد حسین نے بھی حلف لیا ۔

متعلقہ عنوان :