ٹھٹھہ، واٹر بورڈ کا کے ڈی اے کینال پر قائم غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف آپریشن، درجنوں کنیکشنز منقطع

تین دن کے اندر غیر قانونی کنیکشنز ختم نہیں کیے گئے تو مقدمہ درج کریں گے،ایگزیکٹو انجینئر واٹر بور

اتوار 13 مئی 2018 19:30

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) واٹر بورڈ کی جانب سے کے ڈی اے کینال پر قائم غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف آپریشن، درجنوں کنیکشنز منقطع۔ تین دن کے اندر غیر قانونی کنیکشنز ختم نہیں کیے گئے تو مقدمہ درج کریں گے۔ ایگزیکٹو انجینئر واٹر بورڈ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہالیجی ڈویڑن کے ایگزیکٹو انجنیئر محمد علی پلیجو نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت کے ڈی اے کینال پر زرعی و کاروباری مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر ہائیڈرنٹ اور سمر پمپ نصب کرکے پانی چوری کیا جا رہا ہے، جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور سمر پمپس سمیت کینال پر قائم کنیکشنز کے خاتمے کے لیے آپریشن تیز کردیا گیا ہے اور تاحال کینال پر قائم کیے گئے درجنوں غیر قانونی کنیکشز ختم کردیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے تک کاروائی جاری رکھیں گے، انہوں نے متنبہ کیا کہ کے ڈی اے کینال پر قائم تمام غیر قانونی کنیکشنز تین دن کے اندر ختم نہ ہوئے تو ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

#

متعلقہ عنوان :