ضلع سرگودھا کی 5قومی اور 10صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لیے ریٹرنگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفسروں کا تقرر کر دیا

اتوار 13 مئی 2018 19:30

حیدرآباد ٹائو ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضلع سرگودھا کی 5قومی اور 10صوبائی اسمبلی کے نشستوں کے لیے ریٹرنگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرنگ آفسروں کا تقرر کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88سرگودھا 1کے لیے ریٹرنگ آآفیسر عارف محمود خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھلوال ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری مردانہ تحصیل بھلوال۔

این اے 89سرگودھا IIIریٹرنگ آفیسر محمد ارم ایاز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھلوال ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سرگودھا۔ این اے 90سرگودھا IIIریٹرنگ آفیسر محمد ظفر اقبال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا ، اسسٹنٹ کمشنر آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری سرگودھا۔

(جاری ہے)

این اے 91سرگودھا IVریٹرنگ آفیسر محمد عبدالجبار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی اور ڈپٹی کمشنر ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر سرگودھا۔ این اے 92سرگودھا Vریٹرنگ آفیسر محمد طارق ایڈیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال سرگودھا ، اسسٹنٹ کمشنر آفیسر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال سرگودھا اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری مردانہ سرگودھا ہونگے۔

صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 72سرگودھا Iریٹرنگ آفیسرابوبکر نوید سول جج درجہ اول بھلوال ،اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرچیف آفیسر بلدیہ بھیرہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل بھیرہ۔ پی پی 73سرگودھا IIریٹرنگ آفیسر ثاقب رسول تارڑ سو ل جج درجہ اول بھلوال ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسراسسٹنٹ کمشنر بھلوال اور میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر تحصیل ہسپتال بھلوال۔

پی پی 74سرگودھا IIIریٹرنگ آفیسرسنور علی سول جج درجہ اول کوٹ مومن ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری مردانہ کوٹ مومن اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل کوٹ مومن۔ پی پی 75سرگودھا IVریٹرنگ آفیسرافضال حسین سینئر سول جج ایڈمن سرگودھا ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا اور چیف آفیسر ضلع کونسل سرگودھا۔

پی پی 76سرگودھا Vریٹرنگ آفیسرمحمد قذافی بن زائر سینئر سول جج سرگودھا ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سرگودھا اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن ضلع کونسل سرگودھا۔ پی پی77سرگودھا VIریٹرنگ آفیسر رانا محمد الیاس بشیر سول جج سرگودھا ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسراسسٹنٹ کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھاری سرگودھا۔

پی پی78سرگودھا VII ریٹرنگ آفیسر جاوید اقبال سول جج درجہ اول سرگودھا اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سرگودھا اور سوشل ویلفیئر آفیسر شاہ پور۔ پی پی 79سرگودھا VIIIریٹرنگ آفیسر سیف اللہ بابر جنجوعہ سول جج سرگودھا ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری مردانہ سلانوالی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلانوالی۔

پی پی 80سرگودھا IX ریٹرنگ آفیسر چوہدری قیصر شہزاد سول جج ساہیوال ضلع سرگودھا ، اسسٹنٹ ریٹنگ آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ْ مرانہ ساہیوال اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل ساہیوال۔پی پی 81سرگودھا Xریٹرنگ آفیسر شمس حسین سیال سول جج شاہ پور ، اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری مردانہ شاہ پور ہونگے۔