گورنرخیبرپختونخوا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

اتوار 13 مئی 2018 21:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکورٹی فورسزنے ہمیشہ ملکی دفاع کی خاطرقربانیاں دیں ہیںاوران کی قربانیوں پرپوری قوم کوفخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ ملکی دفاع کی خاطر قربانیاں دینے والے قوم کے محسن ہیںاور پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کی شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔انہوں نے شہیدسیکورٹی اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا اور زخمیوں کیلئے جلدصحتیابی کیلئے تمنانؤں کااظہارکیاہے۔