مختلف مسلم اور علاقائی ممالک کے وفود کا ’اے پی پی‘‘ کا دورہ کرنے پر مسرت کا اظہار

قومی خبر رساں ادارے کا دورہ انتہائی خوشگوار رہا اور ہمیں تبادلہ خیال کا موقع ملا‘ علوئی چاوکی

اتوار 13 مئی 2018 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) قومی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے دن مختلف مسلم اور علاقائی ممالک کے وفود نے پاکستان اور قومی خبر رساں ادارے کا دورہ کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تیونیسیا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر علوئی چاوکی نے اتوار کو یہاں ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی یوم آزادی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اے پی پی کو مبارکباد دی اور کہا کہ قومی خبر رساں ادارے کا دورہ انتہائی خوشگوار رہا اور ہمیں تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

ڈائریکٹر ویڈیو نیوز سروس بلغارین نیوز ایجنسی بورینکا دیمتروا نے کہا کہ تصاویر اور الفاظ دنیا کو تبدیل کر سکتی ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان میڈیا سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :