پشاورمیں کلاس فور ملازمین کے کوٹہ میں میرٹ کی خلاف ورزی پر آل درجہ چہارم ملازمین تنظیم سراپا احتجاج

اتوار 13 مئی 2018 21:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) پشاورمیں کلاس فور ملازمین کے کوٹہ میں میرٹ کی خلاف ورزی اور اقرباء پروری پر آل درجہ چہارم ملازمین تنظیم سراپا احتجاج،اعلیٰ حکام نوٹس لیکر تحقیقات کریں اورانصاف دلائے ورنہ صوبہ بھرمیں احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ،صدر زرمینوش خان اور اکبرحسین کا ہنگامی اجلاس سے خطاب ،تفصیلات کے مطابق آل درجہ چہارم ملازمین ضلع بونیر کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر زرمینوش خان منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے کلاس فورملازمین کے رہنماؤں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس مردانہ پشاورمیں کلاس فور ملازمین کے خالی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے ایک اپوائمنٹ آرڈر نکالا گیاہے جس میں کلاس فورکے 25فیصد کوٹہ میں اقرباء پروری کرنا بھی سامنے آئی ہے اور 25کوٹہ میں صحیح میرٹ نہیں کی گئی ہے ،جس کی آل درجہ چہارم ملازمین بونیربھرپور مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور جری خان کو ضلع بدرکیاجائے ،ان کے خلاف تحقیقات کی جائے اور اگر ایسا نہیں کیاگیا تو بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام ترذمہ داری اعلیٰ حکام پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :