قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج) وزیراعظم کی زیر صدارت ہو گا

وزیراعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج ) صبح بلانے کی تجویز پیش کی ہے جس میں ممبئی حملوں سے متعلق میڈیا پر آنے والے حالیہ گمراہ کن بیان پر غور کیا جائے گا،آئی ایس پی آر

اتوار 13 مئی 2018 21:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہو گا جس میں ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ گمراہ کن بیان پر غورکیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ پاک فوج نے وزیراعظم کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے جو (آج) پیر کی صبح ہو گا۔ اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق میڈیا پر آنے والے حالیہ گمراہ کن بیان پر غور کیا جائے گا۔