دبئی مرینہ پھر سے خوفناک آتشزدگی کی زد میں

دبئی کے علاقے مارینہ میں نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور میں آگ لگ گئی آگ کے شعلے ہوا کی وجہ سے تیزی سے پھیلے،کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں

پیر 14 مئی 2018 11:50

دبئی مرینہ پھر سے خوفناک آتشزدگی کی زد میں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) دبئی کے علاقے مارینہ میں ایک نو تعمیر شدہ اقامتی ٹاور کو آگ لگ گئی ۔اس بلند وبالا ٹاور میں آگ لگنے کے بعد ٹویٹر پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں اور ان میں ٹاور سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیاکے مطابق مارینہ مال کے نزدیک واقع زین ٹاور میںآگ لگی اور پھر ا س نے جلد ہی زور پکڑ لیا۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی سروس کی گاڑیوں کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں۔دبئی کے محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی کہ زین ٹاور میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔اس عمارت کو با حفاظت خالی کرا لیا گیا ہے اور کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :