ہمارے مفادات متاثر نہ ہوئے تو جوہری ڈیل پر کاربند رہیں گے،ایرانی صدر

امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری اخلاقیات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے،گفتگو

پیر 14 مئی 2018 11:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے دہرایا ہے کہ اگر ایران کے مفادات متاثر نہیں ہوتے تو تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل پر کاربند رہے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے تہران میں سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری اخلاقیات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ روحانی کے بقول2015میں طے پانے والی اس ڈیل کے دیگر فریقین اس تاریخی معاہدے کا احترام کرتے ہیں تو ایران بھی اس ڈیل پر عمل پیرا رہے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یورپی ممالک کو ٹھوس ضمانت فراہم کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :