مشرقی تیمور میں عام انتخابات ، اپوزیشن اتحاد نے میدان مارلیا

حکمراں جماعت اپوزیشن کے 49.4فیصدووٹوں کے مقابلے میں صرف 34.3فیصد ووٹ حاصل کر سکی

پیر 14 مئی 2018 11:50

دیلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) مشرقی تیمور میںہوئے عام الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کی کامیابی کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن اتحاد کو 49.4 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ حکمران پارٹی 34.3 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس الیکشن کے حتمی نتائج آج (منگل تک )متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسی اپوزیشن اتحاد کے دباؤ کی وجہ سے ملکی صدر نے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اپوزیشن اتحاد کو 49.4 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ حکمران پارٹی 34.3 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس الیکشن کے حتمی نتائج آج متوقع ہیں۔