نکاراگوا میں حکومت مخالف مظاہروں میں مزید 2 افراد ہلاک

پیر 14 مئی 2018 12:14

مناگوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) نکارا گوا میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں مزید 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ افراد سر پر گولیاں لگنے کی وجہ سے مارے گئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد پولیس کی براہ راست فائرنگ کی وجہ سے لقمہ اجل بنے۔ اس وسطی امریکی ملک کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے ہفتے کے دن ماسایا میں رونما ہونے والے اس تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق اس ملک میں ان مظاہروں کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہو چکی ہے۔