کاشتکار سورج مکھی کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

پیر 14 مئی 2018 13:15

قصور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے سورج مکھی کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سورج مکھی کی بہتر پیداوارکے حصول کیلئے اسے مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ موسم گرما کی شدت کے باعث سورج مکھی کی فصل پربیماریوں کا حملہ ہوسکتاہے جس سے پتوں کے جھلسائوکے باعث عمل زیرگی رُک جاتاہے اور پیداواربھی بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ پتوں کے جھلسائوکی بیماری کی وجہ سے پتوں پر گہرے خاکی اور سیاہ رنگ کے دھبے نمودارہوناشروع ہوجاتے ہیں اور دھبوں سے اردگردکاحصہ بھی خشک ہوجاتا ہے جس کے بعد یہ پتے گرجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :