آم کے باغبانوں کیلئے خصوصی سفارشات پرعملدرآمد کی ہدایت

پیر 14 مئی 2018 13:15

قصور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء)محکمہ زراعت نے موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر آم کے باغبانوں کیلئے خصوصی سفارشات پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ موسمی صورتحال کے باعث آم پر پھول نکلنے اور پھل بننے کا عمل متاثر ہواہے لہذاآم کے باغبان مختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ آم کے ایسے پودے جن پر پھول آچکے ہیں اورپھل بن چکاہو ان کونائٹروجنی کھاد بالکل نہ دی جائے البتہ پوٹاش والی کھاد اگر پھل کی برداشت کے بعد نہیں ڈالی گئی تو اس وقت ڈالی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پودے جو ڈائی بیک یا غذائی عناصرکی کمی کا شکارہوں ان میں نائٹروجنی کھاد ڈال کر نئی منزلیں لینے کے بعد فاسفورس اورپوٹاش والی کھادیں ڈال دینی چاہئیں۔