اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی انڈونیشیا میں گرجا گھروں پر خود کش حملوں کی مذمت

پیر 14 مئی 2018 13:17

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورابایا میں تین گرجا گھروں پر خود کش حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اس بات کو خاص طور سے تشویشناک قرار دیا کہ ان حملوں کے لئے بچوں کو استعمال کیا گیا۔انہوں نے حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے دہشت گردی اورانتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے انڈونیشیا کی حکومت کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :