شاہراہیں ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ہمارے منتخب نمائندے یہ ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں، سردار ظہور احمد

پیر 14 مئی 2018 14:15

مانسہرہ۔ 15 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسملبی سردار ظہور احمد نے کہا ہے کہ شاہراہیں کسی بھی شہر اور علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، محمد نواز شریف کا عزم بھی یہی ہے کہ ملک میں شاہراہوں کا جال بچھایا جائے جس کیلئے مسلم لیگ (ن) کے منتخب نمائندے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو بھوکر تا میرا امجد علی تک ایک کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن صوبائی اسمبلی انہوں نے حلقہ نیابت میں رابطہ سڑکوں، گلیوں اور پانی کے منصوبوں سمیت دیگر کاموں کو مکمل کروایا ہے اور جو عناصر پراپیگینڈا میں مصروف ہیں ان منصوبوں کی تکمیل ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔