سرگودھا کو ما ڈل شہر بنا نے کیلئے تما م وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

پیر 14 مئی 2018 15:40

سرگودھا۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیا قت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سرگودہا کو ما ڈل شہر بنا نے کیلئے تما م وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں،شاہینو ں کا شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ عوامی تعاو ن سے کئی میگا پر اجیکٹ پا یہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔اپنی مد د آپ کے تحت جذبہ قا بل تعریف ہی نہیں قابل تقلید بھی ہے۔

انہوں نے ان خیالا ت کا اظہا ر سن رائز ریڈیو ایف ایم 96پر خصوصی ترقیا تی پر وگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر چو ہد ری افتخار احمد ، ڈاکٹر ہا رون الرشید تبسم، ملک عابد حسین اعوان، جا ویدآفتاب احمد ، تحریم قیصر، محمد شہزاد، محمد علی تبسم اور عمر ند یم بھی مو جو د تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ سرگودہا ما ڈل پر اپر ٹی رجسٹریشن آفس، سپو رٹس سٹیڈیم کی تزین وآرائش ، جنر ل بس اسٹینڈکی تعمیر و مر مت ، گرین بیلٹس ، شوٹنگ اینڈ رائیڈنگ کلب ، گوالہ کا لونی، ما نو منٹ کی تعمیر ، اربن ٹرانسپو رٹ، شہباز شریف پا رک، کینا پا رک ، چیمبر آف کا مر س، دیو ار سرگودہا،سرگودہا جم خانہ کلب ، تھیلیمیا سنٹر، فوڈ سٹریٹ، کا رڈیا لو جی سنٹر، واٹر فلٹریشن پلا نٹس،غالب لا ئبریر ی کی تنزین وآرائس ، جنا ح ہال کی تنزئن و آرائش، طالبا ت کے لئے میلہ منڈی روڈ پر کا لج کی تعمیر ، ڈی پی ایس شا ہپو ر کا قیا م سیمت دیگر منصوبہ جا ت مو جودہ ضلعی انتظامیہ کے کا رنا مے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جو اب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اختیا رات اللہ تعالی کی طرف سے ملتے ہیں۔ ہمیں اپنے فرائض منصبی دیا نت داری اور ایمانداری سے انجا م دینے چاہیں۔ عوام الناس کے مسائل حل کر نے کے لئے قومی خدمت کے جذبے کا اظہار کر نا چاہیے۔ ڈاکٹر ہا رون الرشید تبسم، ملک عابد حسین اعوان، جا ویدآفتاب احمد ، تحریم قیصر، محمد شان شہزادنے ڈپٹی کمشنر لیا قت علی چٹھہ کی توجہ تجاوزات، سپیڈ بریکر،گداگری ، گلی کو چوں میں لا وڈسپیکر کے استعمال اور صفائی کی طرف مبذول کر وائی۔ ڈی سی نے کہا کہ واسا، پی ایچ اے اور سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھا ڑتی کے قیا م سے یہا ںکے بہت سے مسائل حل ہو جا ئیں گے۔ انہوں نے شرکا ء پروگرام کو کتا بوں کے تحائف بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :