تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے تھا،خورشید شاہ

وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آ کر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں بارے وضاحت کریں ،قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر بلایا گیا تاخیر سے علم ہونے پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا،صحافیوں سے گفتگو

پیر 14 مئی 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر بلایا گیا لیکن تاخیر سے علم ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم اہم ترین عہدوں پر رہنے والوں کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے اور نواز شریف کے بیان بارے فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خصوصی پور پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا تھا لیکن تاخیر سے علم ہونے کی وجہ سے اجلاس میںشرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم میں تو اپوزیشن لیڈر ہوں ۔ نواز شریف کے بیان کے بارے میں جو بھی فیصلہ کرنا ہے حکومت نے کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آ کر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں وضاحت کریں اور اعتماد میں لیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور اپوزیشن لیڈر اور پورا ایوان وزیر اعظم کی وضاحت کا منتظر ہے اور تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے تھا ۔۔