انتظار قتل کیس، عدالت نے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

پیر 14 مئی 2018 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت عدالت نے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان طلب کر لیے ۔ سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت مین انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں انتظار قتل کیس میں گرفتار 8اے سی ایل سی اہلکاروں کو پیش کیا گیا ۔

دوران سماعت عدالت میں گرفتار ملزمان پر فرد عائد کی ۔ فاضل جج کی جانب سے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 26 مئی تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ انتظار قتل کیس کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :