اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ،پاکستانی بچے پہلی بار فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد4کے مقابلے میں4گولز سے شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں ازبکستان نے برونڈی کو 1-0گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ٹائٹل کیلئے اب پاکستان اورازبکستان کے درمیان مقابلہ ہو گا

پیر 14 مئی 2018 19:25

اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ،پاکستانی بچے پہلی بار فائنل میں پہنچ گئے
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ 2018میں پاکستانی ٹیم نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے پہلی بارفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد4کے مقابلے میں4گولز سے شکست دی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں ازبکستان نے برونڈی کو 1-0گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ٹائٹل کیلئے اب پاکستان اورازبکستان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ روس کے شہر ماسکو میں جاری اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ 2018 میں پیر کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان اور انڈونیشیا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے پاکستان کا ساتھ دیا اور اس نے انڈونیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں ازبکستان نے برونڈی کو 1-0 گول سے ہرایا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کو شکست سے کر دوسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کیا تھا۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ازبکستان سے ہو گا ۔ خیال رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔ 2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ 2010میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔