کیویز کے دورہ پاکستان کے امکانات روش،نیوزی لینڈنے دورے کیلئے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا

نیوزی لینڈ کرکٹ نے فیکا کے ساتھ کام کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کیا، فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے

پیر 14 مئی 2018 19:25

کیویز کے دورہ پاکستان کے امکانات روش،نیوزی لینڈنے دورے کیلئے سیکیورٹی ..
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا وہ ابھی مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیئے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔