موسم گرما میں اسلام آباد میں پانی کی قلت میں شدت آ سکتی ہے

سملی اور خانپور ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ نہیں ہوا ،33 ٹیوب ویلز بھی خراب ، رپورٹ

پیر 14 مئی 2018 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرما گرما کے دوران پانی کی قلت میں شدت آ سکتی ہے کیونکہ سملی اور خان پور ڈیموں میں پانی کی سطح نہیں بڑھی ہے اور 33 ٹیوب ویل بھی خراب یا غیر فعال ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر واٹر سپلائی نے کہا ہے کہ ہم شہر کی پانی کی طلب اور ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں لیکن ہمیں بارشوں کی ضرورت ہے نہیں ۔

(جاری ہے)

تو جون اور جولائی میں پانی کی قلت مزید گھمبیر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کو روزانہ 110 ملین گیلن کی ضرورت ہے اور سی ڈی اے 50 ملین گیلن فراہم کر رہی ہے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے بہارہ کہو اور کوٹ ہسپتال کے باسیوں کو بڑی سملی ڈیم کی لائن سے کنکشن فراہم کئے جس سے شہری علاقوں میں بھی پانی کی قلت ہو گیایم سی آئی کے ا یک عہدیدار نے بتایا کہ حکومت تمام شہریوں کو پانی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے ایم سی آئی کو مزید آپشن تلاش کرنے چاہئے تھے جن میں بہارہ کہو کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کے لئے ٹیوب ویلز لگائے جانے چاہئے تھے تاہم ڈائریکٹر سپلائی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پانی کی سپلائی کو ریگولیٹ کرنے کے لئے اٹھایا گیا کیونکہ لوگ سملی ڈیم کی لائن سے پانی چراتے تھے ۔

۔