اٹھارہ ہزاری،مطالبات کی منظوری کیلئے پی ایم ایس افسران کاپرامن احتجاج جاری

اسسٹنٹ کمشنر نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کیا

پیر 14 مئی 2018 22:30

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) مطالبات کی منظوری کیلئے پی ایم ایس افسران کی خاموش احتجاج جاری، اسسٹنٹ کمشنر نے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کیا، تفصیلات کے مطابق پی ایم ایس افسران کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری نے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر کام کیا،اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمد ڈوگر کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے حوالے سے کسی قسم کی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا مطالبات کی منظوری تک پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :