میران شاہ بائی پاس روڈ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے

پیر 14 مئی 2018 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ بائی پاس روڈ کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں بائی پاس روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر میران شاہ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :