نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول21جون سے شروع ہو گا

پیر 14 مئی 2018 22:34

لاہور۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام موسم گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے جاری نظریاتی سمر سکول کا 18واں سالانہ تعلیمی سیشن 21جون سے 21جولائی تک ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ نے کی۔ اجلاس میںپروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد و دیگر بھی موجود تھے۔ نظریاتی سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے۔