ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سینئرسول جج کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کادورہ

پیر 14 مئی 2018 22:35

وہاڑی۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی محمود غنی اور سینئر سول جج (ایڈمن) میاں شاہد جاوید نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا، انہوں نے ویمن بارک ، بالغ وارڈ، نوعمر وارڈ اور اندرون جیل ہسپتال میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان کو دی جانے والی ادویات کا بھی جائز ہ لیا اور انکے مسائل سنے،کچن اسیران پر جا کر مینو کے مطابق پکائے جانے والے کھانے کو بھی چیک کیا اور صفائی و ستھری کے معیار کو سراہا، اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل خالد بشیر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک سرفراز احمد ودیگر عملہ بھی اٴْن کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :