لاہور،سیشن کورٹ نے قتل کے تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا

پیر 14 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سیشن کورٹ نے قتل کے تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے مدعیوں سے صلح ہونے پر تینوں ملزمان کو بری کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں ساجد ،محمد علی اور نوید پر قتل کا مقدمہ درج تھا۔ملزموں کے خلاف تھانہ غازی آباد میں قتل کا مقدمہ 2017 میں درج کیا گیا تھا۔ملزموں پر احسان نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔ملزموں کو مدعی اکرام نے کمرہ عدالت میں معاف کردیا۔جس پر عدالت نے تینوں ملزموں کو باعزت بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :