مالی سال2017-18ء میں پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کے بعد اسکا حجم 76.8ارب روپے ہوگیا ہے نظرثانی کے بعد 1231جاری اسکیموں کیلئے 27.9ارب روپے اور 1432نئی اسکیموں کیلئے 67.1ارب روپے مختص کئے گئے،رقیہ ہاشمی

پیر 14 مئی 2018 22:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے خزانہ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رقیہ سعیدہاشمی نے بلوچستان کا مالی سال 2018-19ء کا بجٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال2017-18میں پی ایس ڈی پی کا حجم 86ارب روپے تھا اس میں 1211جاری اسکیمیں جبکہ 1549نئی اسکیمیں شامل تھیں مالی سال2017-18ء میں پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کے بعد اسکا حجم 76.8ارب روپے ہوگیا ہے نظرثانی کے بعد 1231جاری اسکیموں کیلئے 27.9ارب روپے اور 1432نئی اسکیموں کیلئے 67.1ارب روپے مختص کئے گئے وفاقی حکومت کے پی ایس ڈی پی سے صوبائی محکموں کے توسط سے عملدرآمد ہونے والی اسکیموںاور صوبائی ترقیاتی پروگرام کے ذریعے چلنے والے منصوبوں کے فنڈز کی مد میں 6ارب روپے اسکے علاوہ ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :