پشاور،روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ کا اجلاس ،بورڈ کے امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ، اہم فیصلے
پیر 14 مئی 2018 22:37
(جاری ہے)
اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے موجودہ مالی سال کے لئے مقررہ آمدن 750 ملین روپے میںسے 735 ملین آمدن حاصل کرلی ہے جبکہ جون کے مہینے تک باقی ماندہ ہدف بھی پورا کیا جائے گا۔
اجلاس میںپشاور بس ٹرمینل سے بنوں کے لئے ایئرکنڈیشنڈ بس سروس کے اجراء کی باقاعدہ منظوری دی گئی جبکہ بنوں میں غیرقانونی قابضین سے سابقہ جی ٹی ایس کی 4 کنال 9 مرلے کی واگزار کرائی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پرکثیر منزلہ شاپنگ پلازہ بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ مذکورہ پلازہ میںریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) اورموٹروہیکل ایگزامنیر (MVE) کے دفاتر قائم کرنے کے علاوہ تجارتی سرگرمیوں کے لئے بھی استعما ل میں لایا جائے گا۔ جس سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو سالانہ خاطرخواہ آمدن حاصل ہوگی۔ اجلاس کے شرکاء نے صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین کو بہتر اورجدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ابتدائی طورپر ایبٹ آباد اورمردان میںجاپان کے تعاون سے شروع کی جانے والی خصوصی پنک بس سروس کے دائر کارکو بڑھاتے ہوئے اسے صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دینے کابھی فیصلہ کیاگیا ۔اس کے علاوہ اجلاس میںسینئر سٹیزنز اور سکول جانے والے بچوںکے لئے علیحدہ ٹرانسپورٹ سروس کے اجراء کا بھی جائزہ لیاگیا اوراس سلسلے میںمتعلقہ حکام کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی کے معاون خصوصی اور آر ٹی بی کے چیئر مین ملک شاہ محمد نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی اصلاحاتی پالیسیوں اورترجیحاتی اقدامات کی بدولت محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی میںبھر پور اضافہ کیا گیاہے۔ انہوںنے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تومحکمہ کی آمدن 16 ملین تھی جبکہ پانچ سالوں میںیہ آمدن بڑھ کر 750 ملین روپے ہوگئی ہے۔ ملک شاہ محمد نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ آمدن کو مزید بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے پشاور بس ٹرمینل میں غیر قانونی بل بورڈ کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو بل بورڈ فور ی طورپر ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.