نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی درندگی،14سالہ بچے سمیت 37فلسطینی شہید،1700سے زائد زخمی

پیر 14 مئی 2018 22:57

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) اسرائیل نے غزہ میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے موقع پردرندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے بھون ڈالا، 14سالہ بچے سمیت 37فلسطینی شہید جب کہ 1700زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خبر ایجنسی کے مطابق گریٹ مارچ آف ریٹرن میں شرکت کیلیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد غزہ میں موجود تھی جس نے اسرائیل کے قیام کی 70 سال مکمل ہونے پر احتجاج کیا۔اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے 14 سالہ لڑکے سمیت 37 افراد شہید اور1700 سے زائد زخمی ہوگئے۔