سردیوں میں گیس کے کم پریشر کے معاملے سے نمٹنے کے لئے ابھی سے اقدامات کئے جائیں،سینیٹر طلحہ محمود کا ایوان بالا میں اظہار خیال

پیر 14 مئی 2018 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس کے کم پریشر کے معاملے سے نمٹنے کے لئے ابھی سے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اس حوالے سے اپنی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ موسم سرما میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہو جاتا ہے اس معاملے پر ابھی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس بارے میں ابھی سے اقدامات کرنے چاہئیں۔ بروقت منصوبہ بندی کریں گے تو ہمارے مسائل حل ہوں گے۔ ایوان بالا اس صورتحال کا نوٹس لے۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے۔