دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان یقینی ہوگیا

پیر 14 مئی 2018 23:43

دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ٹیم کا دورہ پاکستان یقینی ہوگیا
والنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی ایجنسی سے رابطہ کر لیا ہے جو ان دنوں اپنی رپورٹ مرتب کر نے میں مصروف ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو پاکستان میں بھی میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی مشاورتی عمل سے گزر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ خود مرتب کرا رہا ہے اور سیکیورٹی رپورٹ کے لیئے اسی کمپنی کے ساتھ رابطہ کیا ہے جو اس وقت فیکا کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی ایک ہی کمپنی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے مثبت رپورٹ سامنے آئے گی کیونکہ اس سے قبل فیکا غیر ملکی کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مثبت ردعمل دے چکی ہے۔