گندم خریداری مہم کی روزانہ کی بنیاد پر کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر سلمان غنی

پیر 14 مئی 2018 23:46

فیصل آباد۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میںگندم خریداری مہم کی روزانہ کی بنیاد پر کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی جگہ کاشتکاروں کو دقت یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے یہ بات ضلع کے مختلف گندم خریداری مراکز پر ضروری انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن رانا محمد معصوم بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان اللہ سومرو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے سنٹرز پر موجود کاشتکاروں سے ملاقات کی اور ان سے مراکز پر فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری مہم میں کاشتکاروںسے مکمل رابطہ ہے اور ان کے مفادات کا ہرممکن خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی سے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔