سعودی عرب، محکمہ پاسپورٹ نے کثیر المقاصد نئی ایپلی کیشن جاری کردی

منگل 15 مئی 2018 11:20

سعودی عرب، محکمہ پاسپورٹ نے کثیر المقاصد نئی ایپلی کیشن جاری کردی
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ عربی اور انگریزی زبانوں میں سمارٹ آلات پر جاری کی جانے والی نئی ایپلی کیشن کی مدد سے نئے عملے اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کی بابت معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق نئی اپیلی کیشن میں یہ سہولت رکھی گئی ہے کہ سعودی شہری اور غیر ملکی اس کی مدد سے یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آیا انہیں حج کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔

محکمہ پاسپورٹ کے کسی بھی ادارے سے رجوع کرنے کیلئے قبل از وقت تاریخ بھی لی جاسکتی ہے۔ اپیلی کیشن کے ذریعے گزشتہ تین ماہ کے دوران وزٹ ویزے یا ورک پرمٹ پر سعودی عرب آنے والوں کا پورا ریکارڈ محفوظ کردیا جاتا ہے۔ فنگر پرنٹس اور خروج ویزے کے متعلق بھی دریافت کیا جاسکے گا۔