جامعہ پشاور شعبہ صحافت کے طلباء کے اعزاز میں تقریب

منگل مئی 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے شعبہ صحافت میں فاصلاتی نظام تعلیم کے پریویس کے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی ‘ سیشن کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں طلباء نے اپنے کرتب دکھاتے ہوئے حاضرین سے داد وصول ی ‘ اس موقع پر طلباء نے گلوکاری ‘ شاعری اور قص کا مظاہرہ کیا ‘ قیصرہ خانم ‘راحیلہ اور کبیریا نے اپنی شاعری سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ‘ تقریب کے آرگنائزر زمیں عزیرخان ‘ الیاس وزیر‘ وقاص زیب ‘ محمد جمال ‘ ہمایون بابر اورجلیل شامل تھے ‘ آخر میں طلباء کے لئے ایک پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا ‘ شرکاء نے تقریب کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین اور شعبہ صحافت کے حکام شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :