پودوں کی بہترین نشوونما میں ہیومک ایسڈ کا استعمال کلیدی حیثیت کا حامل ہے، زرعی ماہرین

منگل 15 مئی 2018 12:50

سلانوالی۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء)ز رعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پودوں کی بہترین نشوونما میں ہیومک ایسڈ کا استعمال کلیدی حیثیت کا حامل ہے ۔زمین میں نامیاتی مرکبات 60 سے 70 فیصدتک ہیومک موادہیومک ایسڈ فلورک ایسڈپر مشتمل ہوتے ہیں ہیومک موادکا بڑا حصہ ہیومک ایسڈ ہے جو گہر ی بھور ی رنگت کا ہوتا ہے۔ یہ زمین کے طبعی اور کمیائی خصوصیات کو مرتب کرتے ہیں ہیومک ایسڈ بودا ر نامیاتی تیزاب کا مرکب ہے جس میں سلفر نائٹرو جن اور فاسفور س کی مختلف مقدار کے ساتھ کیلشیم میگینیشم کاپر اور زنک بھی موجود ہوتے ہیں یہ زمین کے نامیاتی در جے کو بڑھاتے ہیں اور اچھی پیداوار کے حصول میں سازگار ثابت ہوتے ہیں۔

ہیومک ایسڈ کھادوں کی زیادتی سے پیداہونے والے نامناسب اثرات کی نفی کرتا ہے کھادوں کے ساتھ ا س کا استعما ل کھادوں کی افادیت کوبڑھادیتاہے۔

(جاری ہے)

ا س کا استعمال تجرباتی بنیادوں پر بہت سی فصلوں سبز یا ت پھلوں اور اجنا س پر کیاگیا جس کے خاطرخوا ہ مسائل سامنے آئے کرم کش ادو یا ت کے مضر باقی اثرات کو کم کرنے میں ہیومک ایسڈ خاطرخواہ کرداراداکرتا ہے اس طرح یہ ماحولیاتی آلود گی کوکم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو تا ہے یہ آئر ن اور مگنیشیم کی دستیابی بڑھا کر پودوںمیں کلورسنزکے امکانا ت کو بھی کم کرتا ہے یہ کھادوں کے ساتھ مل کر پودوں کے پتوں پھل اورجڑوں پر مفیداثرات ظاہرکرکے پیداوار بڑھاتا ہے ۔