مریم گل کیریئر ڈیویلپمنٹ سنٹر یونیورسٹی آف سرگودھا کی انچارج تعینات

منگل 15 مئی 2018 15:50

سرگودھا۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے مریم گل کو کیریئر ڈیویلپمنٹ سنٹر یونیورسٹی آف سرگودھا کا انچارج تعینات کر دیا ہے ، اُنہوںنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، مریم گل مختلف بین الاقوامی اداروں میں انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں نیز انہیں گزشتہ تین برسوں سے یو ایس قونصلیٹ کے ساتھ کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ ہے اور وہ تعلیمی اور تحقیقی کاموں کے سلسلہ میں امریکہ ،نیپال سمیت دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کر چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :