پی سی بی نے یاسر شاہ کو سپر فٹ کرنے پر کام شروع کردیا

منگل مئی 17:29

پی سی بی نے یاسر شاہ کو سپر فٹ کرنے پر کام شروع کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) آئندہ 7 ماہ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ ،،،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور تمام سیریز میں سٹار لیگ سپنر یاسر شاہ کا کردار اہم ہوگا۔یاسر شاہ اکتوبر میں ایک بار قومی ٹیم میں دوبارہ سے ایکشن میں نظر آنے کے لیے سرتوڑ ٹریننگ کررہے ہیں ۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل لیگ سپنر کا وزن کم کرنے پر بھی خصوصی توجہ دے رہا ہے اور انہیں خصوصی ایروبک ایکسرسائز کرائی جارہی ہیں۔

یاسر شاہ گھٹنے کی تکلیف اور کولہے میں فریکچر کی وجہ سے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کو فٹنس مسائل سے نکالنے کے ساتھ ساتھ اچھا ایتھلیٹ بنایا جارہا ہے تاکہ وہ کم از کم تین سال کے لیے فٹنس کے مسائل کے نجات حاصل کرسکیں،اس وقت یاسر شاہ کی عمر 32 سال ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل انہیں 35 سال تک فٹ دیکھنے کے لیے کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ اکتوبر، نومبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی سیریز میں فٹ ہوکر پاکستانی ٹیم میں شرکت کریں گے ، یاسر شاہ کا کولہے کا فریکچر ٹھیک ہورہا ہے لیکن انہیں وزن کم کرانے کے لیے سخت ٹریننگ کرائی جارہی ہے ، وہ اس وقت اپنا زیادہ وقت نیشنل اکیڈمی میں گزار رہے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یاسر دو سے تین ماہ میں سپرفٹ ہوجائیں گے اور اس سے پہلے ان کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔۔