فیصل آباد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

منگل 15 مئی 2018 18:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے جڑانوالہ کے نواح موضع 276گ ب میں کامیاب چھاپہ مار کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم فراڈ کے ذریعے ہتھیانے والے 5رکنی گروہ کے دوارکان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پکڑے جانے والوں سے دو بائیو میٹرک ٹیب ٹیلی نار کمپنی ، دو موبائل فونز ، بی آئی ایس پی لسٹ رجسٹریشن خواتین اور نادرا ویری سنیر فارم برائے خواتین فوٹو کاپی کے 35پرت برآمد تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم چوہدری نے بے نظیر انکم سپورٹ کے فراڈ میں ملوث افراد کی اطلاع پر ٹیم تشکیل دی جس میں سب انسپکٹر اجمل حسین ، اے ایس آئی امانت علی ، محمد جاوید ایف سی اور محمد ادریس نے تحصیل جڑانوالہ کے 276گ ب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ملوث گروہ کے دفتر پر چھاپہ مار کر دو ملزمان محمدیٰسین ولد محمد شفیع اور منور علی ولد محمد یوسف کو فراڈ میں استعمال ہونے والے سامان سمیت گرفتار کر لیا ملزمان تقریباً ایک سال سے بی آئی ایس پی کی امدادی رقم خواتین سے ٹیلی نار کمپنی کے ملازمین کے ذریعے بی آئی ایس پی ، بینک ملازمین کیساتھ ملی بھگت کر کے لاکھوں کے فراڈ میں ملوث تھے ، گروہ میں ملوث ملزمان خواتین کو امدادی رقم دینے کیلئے ان کو بائیو میٹرک تصدیق کا بتلا کر ان کا انگوٹھا بائیو میٹرک ڈیوائس پر لگواکر انکی رقم بذریعہ بنک اوکانٹ ریٹیلر کے اکائونٹ میں جمع کروالیتے تھے ایف آئی اے ٹیم نے لاکھوں کے فراڈ میں ملوث پانچ ملزمان کے خلاف 109,406,409,420,468,471PPC,5(2)47PCAکے تحت مقدمہ درج کر لیا رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔