سی ڈی اے کی شہر کی مصروف مارکیٹ آبپارہ اور مختلف علاقوں میں تجاوازت کے خلاف کارروائی

منگل 15 مئی 2018 18:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) سی ڈی اے نے شہر کی مصروف مارکیٹ آبپارہ اور مختلف علاقوں میں منگل کو تجاوازت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے راستوں اور گلیوں سے تجاوزات کو ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے آپریشن کیا جس کے دوران دکانوں کے سامنے، پارکوں کے اندر، راستوں، فٹ پاتھوں، پلازوں کے برآمدوں اور عمارتوں میں قائم کردہ تجاوزات کو ختم کیا گیا اور سات ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

تجاوازت کے خاتمہ کے اس آپریشن کے دوران تین غیر قانونی شٹر، دو سیڑھیاں، دیواریں اور تین پلازوں میں قائم کردہ تجاوزات کو ختم کرکے عوام الناس کیلئے راستوں کو کھول دیا گیا۔ اسی طرح پلازوں کے باہر غیر قانونی تعمیر کئے جانے والے سیکورٹی کیبن بھی مسمار کر دیئے گئے۔ تجاوازت کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے دوران چند عناصر نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملہ نے کامیابی کے ساتھ تجاوزات کو شہر کے مختلف علاقوں سے ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :