پہلاٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جوش الیون نے جیت لی

منگل مئی 18:44

پہلاٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جوش الیون نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) صوبائی ٹیپ بال کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ پہلاٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ جوش الیون نے اپنے نام کیا،فاتح ٹیم نے فائنل میچ میں فرینڈزکلب کو ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد 2رنز سے شکست دی۔اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی جی سپورٹس جنیدخان نے پوزیشن لینے والے ٹیموںکے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔

(جاری ہے)

انکے ہمراہ پاکستان ٹیپ بال فیڈریشن کے سیکرٹری امجد عمران خلیل،صوبائی ٹیب بال ایسوسی ایشن کے صدر سکندر جاوید سمیت دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔

پشاور میں کھیلے جانیوالے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں پشاور سمیت مختلف علاقوں سے کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا،جبکہ فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فرینڈز کلب نے مقرررہ اوورزمیں جوش الیون نے 88رنز سکور کئے ،جبکہ اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے فرینڈز کلب مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم 86رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔آخر ڈی جی سپورٹس جنیدخان نے پوزیشن لینے والے ٹیموںکے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں،اور آفیشلزمیں یاد گاری شیلڈ تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :