وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا

منگل مئی 20:56

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان ..
لاہور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا، پیکج کے تحت مسافروں کو یہ سہولت تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں بیس فیصد رعائیت دی جائے گی، ریلوے رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعائیت دے جائے گی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز عبد الحمید رازی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے ہیں توپاکستان ریلوے کرائے کم کر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان ریلوے پانچ برسوں میں دو درجن سے زائد موقعوں پر کرایوں میں رعائیت کا اعلان کر چکاہے، وزیر ریلویز کے اعلان کردہ خصوصی پیکج کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے بیس رمضان تک ہوگا۔