نوشہرہ، نامعلوم چوروں نے دومیڈیکل سٹوروں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی

منگل 15 مئی 2018 22:04

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے قریب نامعلوم چوروں نے دومیڈیکل سٹوروں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی۔نوشہر ہ کلاں پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قاضی میڈیکل کمپلیکس کے قریب دو میڈیکل سٹوروں کے مالکان نیو خٹک فارمیسی کے مالک حامد خان ولد حسن الوہاب ارمرکالونی نوشہرہ کینٹ اور دوسری میڈیکل سٹور کے مالک نثار ولد امان اللہ ساکن مردان نے پولیس کوبتایا کہ وہ رات کوحسب معمول اپنی دکانیں بند کرکے گئے صبح جب ائے تو دیکھا کہ نامعلوم چوروں نے رات کو دکان کے تالے توڑ کر نیو خٹک فارمیسی کی دکان سے بیس ہزار روپے اور نثار کی دکان سے چار ہزارروپے چوری کرلیے نوشہرہ کلاں پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :