راولپنڈ ی، ناقص صفائی اور بغیر میڈیکل پر حق باہو، منال ریسٹورنٹ اور الحاج بندو خان کومجموعی طور پر1 لاکھ44 ہزار روپے جرمانہ عائد

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ برانچ نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، بیکریوں، اور کارخانو ں کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس و میڈیکل پر شوکاز نوٹس دیے

منگل 15 مئی 2018 22:23

راولپنڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ برانچ نے ناقص صفائی اور بغیر میڈیکل پر حق باہو، منال ریسٹورنٹ اور الحاج بندو خان کومجموعی طور پر1 لاکھ44 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے نمونے فیل ہونے پر 23پیو ر فوڈ ایکٹ کے تحت عمیر ٹریڈرز کو 40ہزارروپے، اور مختلف نان سینٹرز اور کریانہ سٹورز کے نمونے فیل ہونے پر مختلف دکانداروں کو19ہزارروپے جرمانہ کیا ترجمان کینٹ قیصر محمود کے مطابق فوڈ برانچ کے عملہ نے ناقص صفائی اور بغیر میڈیکل کے خلاف آپریشن کے دوران کینٹ کے علاقے صدر میں واقع حق باہو ریسٹورنٹ کو 30ہزارروپے، منا ل ریسٹورانٹ کو 35ہزارروپے اور الحاج بندو خان کو 20ہزارروپے جرمانہ کیا دریں اثنا کینٹ کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، بیکریوں، اور کارخانو ں کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس و میڈیکل پر شوکاز نوٹس دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :