اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ2018 کا فائنل(کل) کھیلا جائیگا،پاکستان ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار

پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں ازبکستان کا چیلنج درپیش ،پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے،2014کے میگا ایونٹ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی

منگل مئی 23:05

اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ2018 کا فائنل(کل) کھیلا جائیگا،پاکستان ٹائٹل ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ورلڈ کپ2018 کا فائنل(کل)بدھ کو کھیلا جائے گا، پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں ازبکستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق روس میں جاری میگا ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور ازبکستان نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب ازبکستان کی ٹیم بھی ٹائٹل کیلئے پوری طرح سے تیار ہے اسلئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

سیمی فائنلز میں پاکستان نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد4کے مقابلے میں5گولز سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں ازبکستان نے برونڈی کو 1-0گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا ۔ خیال رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010سے کیا جارہا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک میں میگا ایونٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں اسٹریٹ چلڈرن کی حفاظت اور حقوق سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔ 2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ 2010میں ہونے والے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔