قانون نافذ کرنے والے اور احساس اداروں کا مشترکہ آپریشن ، 3 افراد گرفتار ، اسلحہ اور گولیاں برآمد

منگل 15 مئی 2018 23:23

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں اور احساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور احساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن بستی یارو کھوسہ میں کیا۔ سرچ آپریشن میں 3گھروں کی تلاشی کر کے 3 افراد کو گرفتار کیاگیا، گرفتار افراد کے قبضے سیدو سب مشین گنز، دو تیس بور،دو پستول اور دو ریوالور برآمد کء گئے۔ اس کے علاوہ مختلف بور کی 400گولیاں اور میگزینز بھی برآمد کئے گئے۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :