پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا ،جسٹس عبدالشکور نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا

منگل 15 مئی 2018 23:47

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا بنوں بنچ کے جسٹس عبدالشکور نے نو منتخب کابینہ سے حلف لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بنچ بنوں سال2018-019کی کابینہ کی حلف برداری تقریب ہائی کورٹ بنچ میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس عبدالشکور مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے وکلاء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ کابینہ عہدیدارصدر وسیم خان ایڈووکیٹ ، نائب صدر بنوںمحمد نثار خان سوکڑی ایڈووکیٹ ،محمد اقبال خٹک نائب صدر کرک،انعام اللہ مندر ہ خیل نائب صدر لکی مروت ، انعام اللہ ککی جنرل سیکرٹری ، محمد روشان جوائنٹ سیکرٹری ،محمد ایوب خان فنانس سیکرٹری ،قمر زمان خٹک ایگزیکٹیو ممبر کرک ،امان اللہ خان ایگزیکٹیو ممبر بنوں ، سیف الرحمن ایگزیکٹیو ممبر بنوں،آصف اقبال ایگزیکٹیو ممبر لکی مروت ، انعام اللہ خان لوانگ خیل ایگزیکٹیو ممبر لکی مروت اور فرید اللہ شاہ ایڈووکیٹ لائبریرین بنوں بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جسٹس عبدالشکور خان ، صدر وسیم خان ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری انعام اللہ ککی ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تمام معاملات میں قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے فرائض منصبی سرانجام دیں اور ایسا کوئی فعل سرزد نہیں ہونے دیں گے جو قانون اور آئین کے متصادم ہوں انشاء اللہ تمام تر صلاحتیں بار ایسوسی ایشن کے بہتر مفاد اور بار و بنچ کے بہترین تعلقات کیلئے استعمال کریں وکلاء ملک میں ریڑھ کی ہڈی ی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کی عدلیہ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں لہذا عوام اور وکلاء کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا آخر میں جسٹس عبدالشکور نے کابینہ کے عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :