کھیل کے میدان آباد ہونے سے نوجوانوں میں شعور بیدارہوتا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 15 مئی 2018 23:30

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا کردار قابل فخر ہے، کھیل کے میدان آباد ہونے سے نوجوانوں کے اندر شعور بیدارہوتا ہے ،اگر نوجوان سپورٹس جیسی سرگرمیوں میں دلچسپی لینا شروع کر دیں توکامیابی ان کاقدم چومتی ہے، ماڈل ٹائون اگوکی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد اس امر کی دلیل ہے کہ نوجوان ایک مثالی کارکردگی دکھا کر اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساتویںماڈل ٹائون ینگسٹرٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی ماڈل ٹائون اگوکی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صدر ماڈل ٹائون سوسائٹی محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس علاقے سے قومی کھلاڑی میدان میں آرہے ہیں، کسی بھی ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر یہ محسوس ہو رہا ہے کہ اب نوجوانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پایا جا رہا ہے ،اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے شمعیں روشن کرکے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ،بیٹنگ بھی کی پروگرام کے چییف آرگنائزر ادیب امجد بٹ ،سید ساجد سلیم شاہ ،ذیشان حیدر شاہ ، کونسلر آصف شاہ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو نوجوان نسل کی ترقی خوشحالی کا پیش خیمہ قرار دیا، تقریب میں چیئرمین یونین کونسل اگوکی رانا محمود خاں، نیئر عباس، نائب صدر اخلاق حسین ،سنیئر نائب صدر حافظ تصور حسین، صوفی محمد حسین ،ڈاکٹر غلام سرور،حماد بٹ ، سنیئرنائب صدر پنجاب کواپریٹویونین سجاول وسیم ،محمد امین مغل،محمد یونس مغل،منیر قیصر،حاجی سلامت،چودھر ی عامر گجر،رانااکمل مقبول کے علاوہ نوجوانوں کی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :